شاہد آفریدی نے کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مختلف علاقوں میں راشن کی تقسیم شروع کر دی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے کہ ہم ايک اچھی قوم بن کر دکھائيں، لوگوں کی مدد کريں اور اسلام کے اصولوں پر عمل کريں۔ ملک میں اس وقت مشکل حالات ہیں اور 20 فیصد طبقے نے اپنے گھروں میں راشن جمع کرنا شروع کر دیا ہے جب کہ اشیاء مہنگی ہونے کی وجہ سے غریب طبقے کےلیے سامان کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزدور طبقے کا روزگار متاثر ہوگیا ہے جن کےلیے راشن کا انتظام کیا گیا ہےیاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار ہوگئی ہے جب کہ درجنوں مشتبہ مریض بھی سامنے آئے ہیں۔وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے۔ سندھ میں 413، پنجاب میں 296، بلوچستان میں 115، گلگت بلتستان میں 81، خیبر پختونخوا میں 78 جب کہ اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے تاہم اس سے ایک بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔ وائرس سے اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 5 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 19 افراد مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments