عماد وسیم، پانڈیا سے بہتر آل راونڈر ہیں، بریڈ ہوگ

نئی دہلی (ویب ڈیسک) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاکستان کے عماد وسیم کو بھارتی پلیئر ہردیک پانڈیا سے زیادہ بہتر آل راونڈر قرار دے دیا۔31 سالہ عماد نے 53 ون ڈے اور 43 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جبکہ ابھی تک ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا، انھوں نے دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 952 اور 257 رنز اسکور کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر 42 وکٹیں بھی لی ہیں۔دوسری جانب پانڈیا تینوں فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے 54 ون ڈے میچز میں 957 رنز بنانے کے ساتھ 54 وکٹیں لیں، 40 ٹی 20 میں 310 رنز اور 38 وکٹیں جبکہ 11 ٹیسٹ میچز میں 532 رنز بنانے کے ساتھ 17 شکار کیے ہیں۔اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ہوگ نے کہاکہ میں بہتر آل راونڈر کے طور پر عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، پانڈیا کو انجری سے واپسی کے بعد اپنی اہمیت ثابت کرنا ہوگی

Post a Comment

0 Comments